اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : Sahar TV
بدھ

28 اگست 2019

9:15:04 AM
972336

ایران کے وزیرخارجہ کی جاپانی وزیراعظم سےملاقات

جواد ظریف اپنے جاپانی ہم منصب کی دعوت پر جاپان کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے اس ملک کے وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات کی

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے جاپانی وزیراعظم شینزو آبے کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں جوہری معاہدے اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا.

ایرانی وزیرخارجہ نے جاپانی وزیراعظم کے ساتھ ملاقات کے موقع پر دو طرفہ، جوہری معاہدے کی تازہ ترین صورتحال، علاقائی اورعالمی مسائل بالخصوص خلیج فارس اور مشرق وسطی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا.

محمد جواد ظریف منگل کے روز جاپان کے دورے پربیجنگ پہنچے جہاں انہوں نے اپنے چاپانی ہم منصب کونو تارو کیساتھ ملاقات کی۔

واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ نے دورہ جاپان سے پہلے چین کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اپنے چینی ہم منصب وانگ یی کیساتھ ملاقات کی۔

جواد ظریف، جاپان کے سرکاری دورے کے بعد ملائیشیا کا دورہ کریں گے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ چین اور جاپان، ایرانی تیل کے سب سے بڑے برآمد کنندہ ممالک میں سے ہیں۔



/129