اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : Tasnim News
اتوار

25 اگست 2019

7:34:52 AM
971347

امریکا اور چین کے درمیان تجارتی جنگ میں شدت

دنیا کی 2 بڑی معاشی قوتوں امریکا اور چین کے درمیان تجارتی جنگ میں تیزی آگئی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ دنیا کی دو سب سے بڑی معیشتوں کے درمیان تجارتی جنگ نے نیا رخ اختیار کرلیا ہے۔

چین کی جانب سے امریکا سے 75 ارب ڈالر کی درآمدی 5 ہزار اشیا پر 10 فیصد ڈیوٹی لاگو کرنے کے اعلان کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا امریکا کو چین کی ضرورت نہیں، چین کئی سال سے امریکا سے بڑی مقدار میں دولت کما اور چرا رہا ہے، یہ سلسلہ لازماً بند ہو گا۔

امریکی صدر نے کہا امریکی کمپنیاں فوری چین کا متبادل دیکھنا شروع کر دیں اور چین سے تمام ڈلیوریوں کو انکار کر دیں۔

چین کے محصولات اور ڈیوٹی کو لگائے جانے سے امریکا اور یورپ کے حصص بازاروں میں مندی کا رحجان ہے۔

چین نے امریکا سے 75 ارب ڈالر کی درآمدی اشیا پر 10 فیصد ڈیوٹی لاگو کرنے کا اعلان کر دیا۔ امریکی صدر نے اپنی کمپنیوں کو چین چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکا اور چین کے درمیان بڑھتی ہوئی تجارتی کشیدگی کا اثر دنیا بھر کی معیشت پر پڑے گا۔ اس سے مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے ساتھ ساتھ ٹیکسز کی شرح میں بھی اضافہ ہوگا۔




/129