اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : Tasnim News
اتوار

25 اگست 2019

7:33:57 AM
971346

شمالی کوریا کا دنیا کو واضح پیغام؛ ایک ماہ میں ساتواں میزائل تجربہ

شمالی کوریا نے ایک بار پھر دو شارٹ رینج بیلسٹک میزائلزوں کا تجربہ کرکے ملکی دفاع کے حوالے سے دنیا اور خصوصا امریکا اور جنوبی کوریا کو اپنی سنجیدگی کا واضح پیغام دے دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شمالی کوریا نے ایک ماہ میں ساتواں میزائل تجربہ کرکے ملکی دفاع کے حوالے سے دنیا اور خصوصا امریکا اور جنوبی کوریا کو اپنی سنجیدگی کا واضح پیغام دے دیا ہے۔

جنوبی کورین افواج کا کہنا ہے کہ آج صبح شمالی کوریا نے دو شارٹ رینج بیلسٹک میزائل سمندر میں داغے ہیں۔

یاد رہے کہ ایک ماہ میں شمالی کوریا کی جانب سے کیا جانے والا یہ ساتواں تجربہ ہے۔

اس سے قبل ترجمان شمالی کورین وزارت خارجہ نے امریکی میزائل تجربے پر ردعمل دیتےہوئے کہا تھا کہ مذاکرات سے متعلق شمالی کوریا کے موقف میں تبدیلی نہیں آئی ہے، تاہم عسکری خطرات کے ساتھ مذاکرات فائدہ مند نہیں ثابت ہوں گے۔

یاد رہے رواں ماہ کے آغاز پر شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے واضح کیا تھا کہ اس کے حالیہ میزائل تجربات دراصل جنوبی کوریا کے جنگ پسندوں کے لیے تنبیہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی کوریا سمیت ملک کو لاحق دیگر شدید خطرات میں کمی کرنے اور ملک کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہم زیادہ طاقتور ہتھیار بنا رہے ہیں۔

خیال رہے کہ علاوہ ازیں پچھلے 13 سال میں شمالی کوریا امریکی دھمکیوں اور پابندیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے 5 ایٹمی تجربات کر چکا ہے اور اس کو اپنا حق مانتا ہے۔
ایٹمی تجربات کے علاوہ آئے دن شمالی کوریا بیلسٹک میزائیل کے تجربات کر کے امریکا کے سامنے اپنا عزم اور اپنی نظر میں امریکا کی اہمیت پوری دنیا کے سامنے عیاں کرتا رہتا ہے۔



/129