اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : Sahar TV
ہفتہ

24 اگست 2019

7:08:33 AM
970951

شمالی کوریا نے پھر کیا میزائل کا تجربہ

جاپان کے سمندر میں شمالی کوریا نے پھر میزائل فائر کیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شمالی کوریا نے امریکی دباو و دھمکی کو نظرانداز کرتے ہوئے آج  دو اور میزائلی تجربے کئے ہیں۔

اسپوتنک نیوز کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کی میڈیا نے جوائنٹ چیف اسٹاف کے حوالہ سے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے ہفتہ کو جاپان کے سمندری علاقے میں دو میزائل داغے۔

یونهاپ میڈیا کے مطابق جاپان کا خیال ہے کہ شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل داغا ہے۔

شمالی کوریا، امریکی دباو و دھمکی کو نظر نداز کر کے مسلسل میزائلی تجربے کر رہا ہے۔




/129