اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
بدھ

21 اگست 2019

7:20:08 PM
970443

کعبہ‌ ہمیں‌ متحدکرتاہے ... - 14

جو قوم شہادت چاہتی ہے وہ بڑی طاقتوں سے نہيں ڈرتی

حج ابراہیمی کے موقع پر، اسلامی بیدار کے عظیم معمار "امام خمینی(رح)" اور مشرکین و مستکبرین کے خلاف جہاد کے علمبردار "امام خامنہ ای" کے اقوال کو بنیاد بنا کر "(#کعبہ_ہمیں_متحدکرتاہے)" چار زبانوں "فارسی، عربی، انگریزی اور اردو" میں تصاویر اور پیغامات کا سلسلہ ابنا کے قارئین و صارفین کی خدمت میں پیش کیا جارہا ہے۔ سوشل میڈیا کے صارفین ان تصاویر کو نشر کرکے ہیش ٹیگ #کعبہ_ہمیں_متحدکرتاہے شیئر کرکے حج کے سائبر جہاد میں حصہ لے سکتے ہیں۔

اہل البیت(ع) خبر ایجنسی ـ ابنا ـ ثقافتی صفحات:

امسال (سنہ 1440ھ اور 2019ع‍) حج بیت اللہ کا نعرہ "الکعبة تجمعنا" مقرر کیا گیا ہے؛ کیونکہ یہ عظیم مناسک اور وہ بیت عتیق ہر رنگ و مذہب کے پیروکار تمام تر مسلمانوں کو اکٹھا کر دینے والا ہے۔

اسی بنا پر حج ابراہیمی کے موقع پر، اسلامی بیدار کے عظیم معمار "امام خمینی(رح)" اور مشرکین و مستکبرین کے خلاف جہاد کے علمبردار "امام خامنہ ای" کے اقوال کو بنیاد بنا کر "(#کعبہ_ہمیں_متحدکرتاہے)" چار زبانوں "فارسی، عربی، انگریزی اور اردو" میں تصاویر اور پیغامات کا سلسلہ ابنا کے قارئین و صارفین کی خدمت میں پیش کیا جارہا ہے۔ سوشل میڈیا کے صارفین ان تصاویر کو نشر کرکے ہیش ٹیگ #کعبہ_ہمیں_متحدکرتاہے شیئر کرکے حج کے سائبر جہاد میں حصہ لے سکتے ہیں۔

       

        

 

*** جو قوم شہادت چاہتی ہے وہ بڑی طاقتوں سے نہيں ڈرتی ***

 
کتنی بڑی سعادت نصیب ہوئی آپ کو کہ وحی کے مرکز مکہ معظمہ اور مرکز رسالت مدینہ منورہ کی زیارت سے مشرف ہوئے۔ خداوند متعال ان زیارات کو آپ برادران سے نہایت عمدگی کے ساتھ قبول فرمائے۔۔۔
ہمیں امید ہے کہ آج جو ہماری قوم اٹھ کھڑی ہوئی ہے، ہماری برادر قومیں بھی اٹھ کھڑی ہوں ۔۔۔ تمام مسلمانوں کو مل کر یدِ واحدہ ہونا چاہئے ۔۔ اٹھیں اور اس تقابل میں فاتح و کامیاب ہوجائیں، اور فاتح ہوکر رہیں گے۔ ان کھوکھلے ڈھولوں سے خوفزدہ نہ ہوں، خائف نہ ہوں کہ امریکہ ایک بڑی طاقت ہے۔۔۔
اس قوم کو کس چیز سے ڈرائیں گے جو شہادت کی خواہاں ہے؟ کیا اسے موت سے ڈرائیں گے؟ یہ شہادت کو اپنے لئے شرف سمجھتے ہیں ۔۔۔ موت ان لوگوں کے لئے خوفناک ہے جو مابعدالطبیعہ پر یقین نہيں رکھتے۔ [لیکن] جو خدا کو جانتا ہے، جو قیامت سے مُطَّلِع ہے، وہ کس چیز سے ڈرے گا؟

سفر حج سے واپس آنے والے پاکستانی فوجی افسروں سے امام خمینی(رح) کے خطاب سے ماخوذ
11 نومبر 1979ع‍

...............

300