اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
پیر

19 اگست 2019

4:37:08 PM
970049

کعبہ‌ ہمیں‌ متحدکرتاہے ... - 13

ولایتِ علی(ع)، اسلامی اتحاد کا ایک محور

حج ابراہیمی کے موقع پر، اسلامی بیدار کے عظیم معمار "امام خمینی(رح)" اور مشرکین و مستکبرین کے خلاف جہاد کے علمبردار "امام خامنہ ای" کے اقوال کو بنیاد بنا کر "(#کعبہ_ہمیں_متحدکرتاہے)" چار زبانوں "فارسی، عربی، انگریزی اور اردو" میں تصاویر اور پیغامات کا سلسلہ ابنا کے قارئین و صارفین کی خدمت میں پیش کیا جارہا ہے۔ سوشل میڈیا کے صارفین ان تصاویر کو نشر کرکے ہیش ٹیگ #کعبہ_ہمیں_متحدکرتاہے شیئر کرکے حج کے سائبر جہاد میں حصہ لے سکتے ہیں۔

اہل البیت(ع) خبر ایجنسی ـ ابنا ـ ثقافتی صفحات:

امسال (سنہ 1440ھ اور 2019ع‍) حج بیت اللہ کا نعرہ "الکعبة تجمعنا" مقرر کیا گیا ہے؛ کیونکہ یہ عظیم مناسک اور وہ بیت عتیق ہر رنگ و مذہب کے پیروکار تمام تر مسلمانوں کو اکٹھا کر دینے والا ہے۔

اسی بنا پر حج ابراہیمی کے موقع پر، اسلامی بیدار کے عظیم معمار "امام خمینی(رح)" اور مشرکین و مستکبرین کے خلاف جہاد کے علمبردار "امام خامنہ ای" کے اقوال کو بنیاد بنا کر "(#کعبہ_ہمیں_متحدکرتاہے)" چار زبانوں "فارسی، عربی، انگریزی اور اردو" میں تصاویر اور پیغامات کا سلسلہ ابنا کے قارئین و صارفین کی خدمت میں پیش کیا جارہا ہے۔ سوشل میڈیا کے صارفین ان تصاویر کو نشر کرکے ہیش ٹیگ #کعبہ_ہمیں_متحدکرتاہے شیئر کرکے حج کے سائبر جہاد میں حصہ لے سکتے ہیں۔

        

        

*** ولایتِ علی(ع)، اسلامی اتحاد کا ایک محور ***

غدیر بھی اتحاد کی بنیاد ہوسکتا ہے۔۔۔ غدیر میں ـ اس پہلو کے علاوہ جسے شیعہ نے بطور عقیدہ قبول کیا ہے، یعنی امیرالمؤمنین (علیہ الصلاۃ والسلام) کی پیغمبر (صلی اللہ علیہ و آلہ) کی طرف سے متعینہ حکومت، جو حدیث غدیر سے عیاں ہے ـ مسئلہ ولایت بھی بیان ہوا ہے۔ یہ پھر شیعہ اور سنی کی بات نہیں ہے۔ اگر آج دنیا کے مسلمین اور اسلامی ممالک کی اقوام اسلامی ولایت کا نعرہ بلند کریں، امت کے سامنے بہت سے طے نہ ہونے والی راہیں اور بہت سی ان کھُلی گرہیں، کھل جائیں گی اور اسلامی ممالک کے مسائل کا حل قریب تر ہوجائے گا۔

اسلامی انقلاب کے رہبر معظم امام خامنہ ای
مورخہ 25 مارچ، سنہ 2000ع‍

................

300