اہل البیت(ع) خبر ایجنسی ـ ابنا ـ ثقافتی صفحات:
امسال (سنہ 1440ھ اور 2019ع) حج بیت اللہ کا نعرہ "الکعبة تجمعنا" مقرر کیا گیا ہے؛ کیونکہ یہ عظیم مناسک اور وہ بیت عتیق ہر رنگ و مذہب کے پیروکار تمام تر مسلمانوں کو اکٹھا کر دینے والا ہے۔
اسی بنا پر حج ابراہیمی کے موقع پر، اسلامی بیدار کے عظیم معمار "امام خمینی(رح)" اور مشرکین و مستکبرین کے خلاف جہاد کے علمبردار "امام خامنہ ای" کے اقوال کو بنیاد بنا کر "(#کعبہ_ہمیں_متحدکرتاہے)" چار زبانوں "فارسی، عربی، انگریزی اور اردو" میں تصاویر اور پیغامات کا سلسلہ ابنا کے قارئین و صارفین کی خدمت میں پیش کیا جارہا ہے۔ سوشل میڈیا کے صارفین ان تصاویر کو نشر کرکے ہیش ٹیگ #کعبہ_ہمیں_متحدکرتاہے شیئر کرکے حج کے سائبر جہاد میں حصہ لے سکتے ہیں۔

*** حج کے سیاسی پہلو، اسلامی تعلیمات کے عین مطابق ہیں ***
وہ عظیم غلطی ـ جس کے بارے میں ہمیشہ سنتا رہا تھا اور آج بھی اسلامی حقائق سے لاپروا زبانوں سے سرزد ہورہی ہے_ یہ ہے کہ "حج کو سیاسی نہ بناؤ"؛ [جبکہ] حج کے سیاسی پہلو، اسلامی تعلیمات اور اسلام کی چاہت کے عین مطابق ہیں۔ [مثلا] اتحاد و یکجہتی کا قیام، جو ایک سیاسی مسئلہ ہے ـ اسلام کا حکم ہے؛ عبادت ہے۔
انقلاب اسلامی کے رہبر معظّم
امام خامنہ ای
.................
300
مورخہ: 3 جولائی 2019ع