اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ریڈیوتہران
بدھ

14 اگست 2019

8:03:53 PM
968965

آیت اللہ زکزکی کا علاج دہلی کے مدانتا اسپتال میں باقاعدگی سے شروع

نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے بانی آیت اللہ شیخ زکزکی کے علاج کے اہتمام میں سرگرم اسلامک ہیومن رائٹس کمیشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ شیخ زکزکی کا دہلی کے مدانتا اسپتال میں علاج باقاعدگی کے ساتھ ہو رہا ہے اور ان کے سلسلے میں سوشل میڈیا پر کسی بھی طرح کی افواہ پھیلانے سے گریز کیا جائے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے بانی آیت اللہ شیخ زکزکی کے علاج کے اہتمام میں سرگرم اسلامک ہیومن رائٹس کمیشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ شیخ زکزکی کا دہلی کے مدانتا اسپتال میں علاج باقاعدگی کے ساتھ ہو رہا ہے اور ان کے سلسلے میں سوشل میڈیا پر کسی بھی طرح کی افواہ پھیلانے سے گریز کیا جائے۔

مدانتا اسپتال میں موجودہ اسلامک ہیومن رائٹس کمیشن کے ترجمان شاہد پردھان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آیت اللہ شیخ زکزکی کا علاج جاری ہے اور ہم پوری دنیا کے مومنین سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ ان کے لئے دعا کریں۔

انہوں نے ساتھ ہی پوری دنیا کے مومنین اور شیخ زکزکی سے ہمدردی رکھنے والوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پرافواہیں نہ پھیلائیں اور نہ ہی ان کے سلسلے میں کسی بھی طرح کے مسیج فارورڈ کریں بلکہ اس سلسلے میں ذمہ داری کا مظاہرہ کریں-

انہوں نے سب سے اپیل کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر طرح طرح کی افواہیں پھیلا کر لوگوں میں شکوک و شبہات پیدا نہ کریں- آئی ایچ آر سی کے ترجمان شاہد پردھان نے کہا کہ لوگ، اسی خبر کو صحیح سمجھیں جو آئی ایچ آر سی کی جانب سے جاری کی جائے۔

........

/169