اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : IRNA
بدھ

14 اگست 2019

7:11:39 AM
968789

ایران کی عالمی عسکری مقابلوں میں تیسری پوزیشن

اسلامی جمہوریہ ایران نے چین میں منعقدہ عالمی عسکری کھیلوں میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ چین میں ہونے والے بین الاقوامی فوجی کھیلوں میں حصہ لینے والی ایرانی ٹیم نے گزشتہ روز فوجی کھیلوں کے مختلف شعبوں میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیسری پوزیشن اپنے نام کر لی.

ان مقابلوں میں چینی اور قازقستان کی ٹیمیں پہلے اور دوسرے نمبروں پر ہیں.

چین کے بین الاقوامی عسکری مقابلوں کا 24 جولائی سے 18 اگست تک چینی صوبے سنکیانگ میں منعقد رہیں گے.

ان مقابلوں میں اسلامی جمہوریہ ایران سمیت روس، بیلاروس، آذربائیجان، قازقستان اور آرمینیا کی فوجی ٹیمیں شرکت کریں گی.

قابل ذکر ہے کہ روان سال کے فوجی مقابلے بہ یک وقت  10ممالک بشمول ایران، روس، آرمینیا، بھارت، بیلاروس، قازقستان، منگولیا، ازبکستان، آذربائیجان اور چین میں منعقد کئے جائیں گے.




/129