اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : Tasnim News
اتوار

11 اگست 2019

4:50:28 AM
968107

تنزانیہ: آئل ٹینکر حادثے میں 57 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

تنزانیہ کے دارالحکومت کے قریب میں آئل ٹینکر میں دھماکے سے 57 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تنزانیہ کے دارالحکومت دارالسلام سے 120 میل مغرب میں موروگورو کے علاقے میں آئل ٹینکر کا حادثہ پیش آیا۔

افسوسناک واقعے میں 57 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹینکر کو حادثہ پیش آنے کے بعد عوام کی بڑی تعداد آئل جمع کرنے میں مصروف تھی کہ زوردار دھماکا ہوگیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر ہسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں ان کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

حکومتی ترجمان نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں آئل ٹینکر کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔



/129