اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : Sahar TV
اتوار

4 اگست 2019

4:57:47 AM
966688

چینی مصنوعات پر ڈیوٹی ختم کرنے کی امریکی شرط

امریکی صدر نے مشروط طور پر چینی مصنوعات پر درآمداتی ڈیوٹی ختم یا موخر کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سی این بی سی ٹیلی ویژن کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر چین مثبت اقدامات انجام دے تو ہوسکتا ہے کہ بعض چینی مصنوعات پر عائد ڈیوٹی ختم یا ان کا اطلاق موخر کردیا جائے۔

ٹرمپ نے یہ بیان بیجنگ کی جانب سے اس دھمکی کے محض ایک گھنٹے کے بعد دیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ چین اپنی مصنوعات پر درآمداتی ڈیوٹی میں اضافے کے امریکی فیصلے کا مناسب جواب دے گا۔

قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کی شب غیر متوقع طور پر اعلان کیا تھا کہ چین سے درآمد کی جانے والی تین سو ارب ڈالر کی اشیا پر دس فی صد ڈیوٹی عائد کردی جائے گی۔ٹرمپ نے یہ اعلان امریکی مذاکراتی وفد کے دورہ چین سے واپسی کے محض ایک روز کے بعد کیا تھا۔

چین امریکہ کا سب سے بڑا تجارتی شریک شمار ہوتا ہے لیکن صدر ٹرمپ نے چینی مصنوعات پر درآمداتی ڈیوٹی عائد کرکے بینجنگ کے خلاف تجارتی جنگ شروع کر رکھی ہے۔



/129