اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : IRNA
ہفتہ

3 اگست 2019

4:22:09 AM
966423

جاپان کا آبنائے ہرمز میں امریکی اتحاد میں شامل ہونے سے انکار

جاپانی اخبار مانیچی کے مطابق، جاپان آبنائے ہرمز میں امریکی نیوی کی قیادت میں فوجی اتحاد کیلئے کوئی جنگی بحری جہاز نہیں بھیجے گا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مانیچی اخبار نے ٹوکیو حکومت کے حکام کے مطابق کہا ہے کہ جاپان، خلیج فارس میں امریکی اتحاد میں شمولیت  کیلئے کوئی فوجی بحری جہاز نہیں بھیجے گا تا ہم اس علاقے میں بحریہ کا گشت کرنے والے طیارہ بھیجنے کا امکان ہے۔

جاپانی اخبار نے خلیج فارس میں امریکی اتحاد میں شمولیت کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ جاپان حکومت کیجانب سے اپنے تیل بردار بحری جہازوں کی حفاظت کیلئے دنیا کی اہم آبناؤں میں آزادانہ طور پر فوجی بحری جہاز بھیجنے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ جاپانی حکومت کے سنیئر ترجمان "یوشیہیدا سوگا" نے بھی اس حوالے سے کہا ہے کہ ہم قریب سے خلیج فارس صورتحال کا جائزہ لے ر ہے ہیں اور امریکہ سیمت دیگر ممالک کیساتھ معلومات کی فراہمی کیلئے تعاون بھی کریں گے۔

واضح رہے کہ جرمنی کے وزیر خارجہ ھائیکوس ماس نے بھی گزشتہ دنوں میں کہا تھا کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ جاری بحران کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر یقین رکھتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایران کےبحران کا کوئی فوجی حل قابل قبول نہیں ہوگا۔

ایک بیان میں جرمن وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کےمعاملے کو مزید الجھانے کی کوئی گنجائش نہیں اور جرمنی امریکا کے ایران کے خلاف کسی فوجی مشن میں شامل نہیں ہوگا۔

قبل ازیں جرمن وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا تھا کہ جرمنی آبنائےہرمز میں جہازوں کی سیکیورٹی کے لیے امریکا کی قیادت میں کسی قسم آپریشن میں شامل نہیں ہوگا۔




/129