اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
جمعہ

2 اگست 2019

5:39:40 PM
966386

کعبہ‌ ہمیں‌ متحدکرتاہے ... - 1

حج؛ اپنے اولین گھر کی طرف واپسی

حج ابراہیمی کے موقع پر، اسلامی بیدار کے عظیم معمار "امام خمینی(رح)" اور مشرکین و مستکبرین کے خلاف جہاد کے علمبردار "امام خامنہ ای" کے اقوال کو بنیاد بنا کر "(#کعبہ_ہمیں_متحدکرتاہے)" چار زبانوں "فارسی، عربی، انگریزی اور اردو" میں تصاویر اور پیغامات کا سلسلہ ابنا کے قارئین و صارفین کی خدمت میں پیش کیا جارہا ہے۔ سوشل میڈیا کے صارفین ان تصاویر کو نشر کرکے ہیش ٹیگ #کعبہ_ہمیں_متحدکرتاہے شیئر کرکے حج کے سائبر جہاد میں حصہ لے سکتے ہیں۔

اہل البیت(ع) خبر ایجنسی ـ ابنا ـ ثقافتی صفحات:

امسال (سنہ 1440ھ اور 2019ع‍) حج بیت اللہ کا نعرہ "الکعبة تجمعنا" مقرر کیا گیا ہے؛ کیونکہ یہ عظیم مناسک اور وہ بیت عتیق ہر رنگ و مذہب کے پیروکار تمام تر مسلمانوں کو اکٹھا کر دینے والا ہے۔
اسی بنا پر حج ابراہیمی کے موقع پر، اسلامی بیدار کے عظیم معمار "امام خمینی(رح)" اور مشرکین و مستکبرین کے خلاف جہاد کے علمبردار "امام خامنہ ای" کے اقوال کو بنیاد بنا کر "(#کعبہ_ہمیں_متحدکرتاہے)" چار زبانوں "فارسی، عربی، انگریزی اور اردو" میں تصاویر اور پیغامات کا سلسلہ ابنا کے قارئین و صارفین کی خدمت میں پیش کیا جارہا ہے۔ سوشل میڈیا کے صارفین ان تصاویر کو نشر کرکے ہیش ٹیگ #کعبہ_ہمیں_متحدکرتاہے شیئر کرکے حج کے سائبر جہاد میں حصہ لے سکتے ہیں۔

                     

                   

حج؛ اپنے اولین گھر کی طرف واپسی

حج مسلم اقوام کے باہمی تعارف کا بہترین مقام اجتماع ہے جہاں مسلمین دنیا بھر سے آنے والے دینی اور اسلامی بھائیوں اور بہنوں سے واقف ہوجاتے ہیں اور اس گھر میں ـ جس کا تعلق تمام اسلامی معاشروں اور ابراہیم حنیف(ع) کے دین کے پیروکاروں سے ہے، ـ سب اکٹھے ہوجاتے ہیں اور اپنے تشخص، رنگ، قومیت اور نسل کو چھوڑ کر اپنی اولین سرزمین اور گھر کی طرف پلٹ کر آتے ہیں اور اسلامی اخلاق کریمہ کو ملحوظ رکھ کر تنازعات اور تعیّشات سے اجتناب کرتے ہوئے اسلامی اخوت کے خلوص اور امت محمدی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ـ کی یکجہتی کے پیش منظر کو پوری دنیا میں نمایاں کرکے دکھائیں۔

امام خمینی(ع) کا پیغام مسلمانان عالم اور حجاج بیت الحرام کے نام
مورخہ: یکم ذوالحجۃ الحرام سنہ 1407ھ | 28 جولائی 1987ع‍