اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : IQNA
بدھ

31 جولائی 2019

5:52:07 AM
965955

نائیجیرین حکومت نے شیخ زکزاکی کی اسلامی تحریک کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ الجزیرہ نیوز کے مطابق نائیجرین صدر کے آفس سے جاری حکم میں کہا گیا ہے کہ حالات کنٹرول ہونے سے پہلے تحریک اسلامی کے خلاف عمل کی ضرورت ہے اور اسی لیے اس پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

صدارتی آفس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے: اس پابندی کا مطلب شیعوں کے پرامن سرگرمیوں اور عبادت کو روکنا نہیں اور صرف تشدد آمیز حرکات و سکنات پر پابندی لگائی گیی ہے تاکہ لوگوں کے جان و مال محفوظ رہیں۔

حالیہ دنوں میں تحریک اسلامی کی جانب سے شیخ زکزاکی کی آزادی کے لیے مختلف شہروں میں مظاہرے کیے گیےہیں۔

دسمبر ۲۰۱۵ سے  حسینیه بقیةالله پر حملہ کے بعد شیخ ابراهیم زکزاکی اور انکی اہلیہ کو شدید زخمی حالت میں گرفتار کیے گیے ہیں۔

۲۰۱۵  سے نوری ۲۰۱۸ تک شیخ زکزاکی کو نامعلوم مقام پر رکھا گیا تھا اور صرف ڈاکٹر کو ان سے ملاقات کی اجازت تھی۔

سال ۲۰۱۶ میں اعلی عدالت نے انکی آزادی کا حکم دیا تاہم حکومت اب تک اس پر عمل سے گریز کررہی ہے۔/


/129