اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : Tasnim News
بدھ

31 جولائی 2019

5:42:57 AM
965952

پاکستان کے مختلف شہروں میں علامہ شیخ ابراہیم زکزاکی اور دیگر شیعہ رہنماوں کی حمایت میں مظاہرے

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی سمیت مختلف شہروں میں علامہ شیخ ابراہیم زکزاکی اور دیگر شیعہ رہنماوں کی حمایت میں مظاہرے کئے گئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ علامہ شیخ ابراہیم زکزاکی اور دیگر شیعہ رہنماوں کی گرفتاری اور انہیں قید میں رکھے جانے کے خلاف کراچی سمیت مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں۔

نائیجیریا میں جاری شیعیان علی (ع) پر ظلم و ستم اور علامہ ابراہیم زکزاکی اور دیگر شیعہ رہنماوں کی گرفتاری اور تشویشناک جسمانی صورتحال کے باوجود انہیں قید میں رکھے جانے کے خلاف کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی، علامہ علی مرتضیٰ زیدی سمیت دیگر رہنماؤں نے احتجاجی مظاہریں کے عظیم اجتماع سےخطاب کیا۔