اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : الجزیرہ
اتوار

28 جولائی 2019

10:53:15 PM
965466

نائجیریا میں بوکوحرام کے حملے میں 23 افراد جاں بحق

نائجیریا کے شمال مشرقی علاقہ میں وہابی دہشت گرد تنظیم بوکوحرام کے حملے میں 23 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق نائجیریا کے شمال مشرقی علاقہ میں وہابی دہشت گرد تنظیم بوکوحرام کے حملے میں 23 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔۔ نائجریا کے صوبہ بورنو کے نیم فوجی دستوں کے سربراہ بونو بوکار مصطفی کا کہنا ہے کہ تین موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح افراد نے سوگ کی تقریب میں شرکت کے لئے جا نے والے افراد پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 23 افراد ہلاک ہوگئے۔ بونو بوکار مصطفی نے کہا کہ 23 افراد کی لاشیں مل گئی ہیں جنھیں بوکو حرام سے وابستہ دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169