اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : IQNA
ہفتہ

27 جولائی 2019

4:58:08 AM
964623

مراکش؛ بین الاقوامی قرآنی مطالعاتی سیمینار

سیمینار مراکش کے شہر «طنجه» کی نیو انگلینڈ یونیورسٹی میں منعقد کیا گیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ویب سائٹ «Kmiddle-east-online؛ کے مطابق مراکش کی قرآنی انجمن کے تعاون سے بین الاقوامی سیمینار میں دنیا کے مختلف ممالک سے قرآنی علوم کے ماہرین اور دانشور شریک ہیں۔

سیمینار میں دانشور حضرات عربی، انگریزی اور فرنچ زبانوں میں مقالے پیش کررہے ہیں۔

«قرآن کا مطالعہ صدر اسلام سے عصر اموی، عباسی اور دور جدید میں»، «قرآن ھندوں اور تیموریوں کے درمیان»، « صائبی کے دینداری قرآن میں اور توحید، معاد و نبوت قرآن کے رو سے»، «قرآن کا رابطہ دیگر آسمانی کتابوں سے» اور «قرآن اصطلاحات، تفسیر کے نئے انداز مراکش میں» جیسے موضوعات پر مقالے پیش کیے جاچکے ہیں۔

«قرآن اور دیگر مذاھب»، «ترجمه و تفسیر قرآن»، «معیار تفسیر قرآن اور چیلنجیز»، «قرآن و تصوف»، «جدید تفسیر کی روش شمالی افریقہ میں»، «روش و نظریه قرآنی مطالعات تفسیر کے رو سے»، «قرآن میں سزا کی داستانیں»، «شمالی افریقہ میں قرآنی تفسیر کے اصول» اور « الجزایرمیں قرآنی نسخے» جیسے موضوعات پر بھی مقالے پیش کیے جارہے ہیں۔/




/129