اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : Sahar TV
منگل

23 جولائی 2019

9:28:11 AM
963791

شیخ زکزکی کی حمایت میں لندن میں اجتماع

برطانیہ کی سول سوسائٹی کے لوگوں نے نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے رہنما شیخ زکزکی کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ برطانیہ کی سول سوسائٹی کے کارکنوں نے لندن میں اجتماع کر کے نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے رہنما شیخ زکزکی کی حمایت پر تاکید کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اجتماع کرنے والوں نے اپنے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈ لے رکھے تھے جن پر لکھا ہوا تھا کہ شیخ زکزکی کی جسمانی حالت ٹھیک نہیں ہے اور ان کا معالجہ بھی نہیں کیا جا رہا ہے نیز انھیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔

شیخ زکزکی کے بارے میں موصولہ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ ان کی جسمانی حالت تشویناک بنی ہوئی ہے۔

نائیجیریا کی فوج نے دسمبر دو ہزار پندرہ میں اربعین حسینی کے موقع پر زاریا شہر میں حسینیہ بقیت اللہ اور آیت اللہ شیخ زکزکی کے گھر پر حملہ کر کے سیکڑوں عزاداروں کو شہید جبکہ شیخ زکزکی اور ان کی اہلیہ کو شدید زخمی حالت میں گرفتار کر لیا تھا۔

نائیجیریا کی عدالت عالیہ نے ان کی رہائی کا بھی حکم جاری کر دیا ہے لیکن اس کے باوجود حکومت اور نائیجریا کی فوج، انہیں رہا نہیں کر رہی ہے۔ اطلاعات ہیں کہ جیل میں شیخ زکزکی کی جسمانی حالت انتہائی خطرناک حد تک خراب ہو گئی ہے۔



/129