اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : sahartv
پیر

22 جولائی 2019

12:06:03 PM
963492

آبنائے ہرمز کی سکیورٹی سے متعلق امریکی تجویز پرفیصلہ نہیں کیا: جاپان

جاپان کے وزیراعظم نے اتوار کے روز لائیو ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ جاپان کے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات دوستانہ ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق جاپان کے وزیراعظم شینزوآبے نے کہا کہ جاپان، اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم رکھ کر اسے فروغ دینا چاہتا ہے اور خلیج فارس کے علاقے کے استحکام کیلئے سفارتکاری کی کوششوں کو جاری رکھے گا۔

جاپان کے وزیراعظم نے مزید کہا کہ جاپان نے آبنائے ہرمز کی سکیورٹی سے متعلق عالمی اتحاد بنانے کی امریکی تجویز پر ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

یاد رہے کہ جاپانی وزیراعظم شینزوآبے نے ایک اعلی سیاسی، اقتصادی وفد کی قیادت میں 12 جون کو اسلامی جمہوریہ ایران کا تین روزہ دورہ کیا اوررہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای اور صدرمملکت حسن روحانی کے ساتھ ملاقات کی۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169