اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : Mehr News
پیر

15 جولائی 2019

6:50:50 AM
961235

ہانگ کانگ میں ایک بار پھر عوامی احتجاج کا سلسلہ شروع

ہانگ کانگ میں عوام کی بڑی تعداد نے ایک مرتبہ پھر ملک کے چیف ایگزیکٹیو کیری لام کے استعفے اور پولیس کی جانب سے مظاہرین پر تشدد کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے حکومت مخالف شدید احتجاج شروع کردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہانگ کانگ میں عوام کی بڑی تعداد نے ایک مرتبہ پھر ملک کے چیف ایگزیکٹیو کیری لام کے استعفے اور پولیس کی جانب سے مظاہرین پر تشدد کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے حکومت مخالف شدید احتجاج شروع کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق شاتن کے علاقے میں 10 ہزار سے زائد افراد نے ملک میں شفاف انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے مارچ کیا اور آزاد ہانگ کانگ کا مطالبہ دہرایا۔

مظاہرین مطالبہ کررہے تھے کہ مجرموں کی حوالگی کے متنازع قانون کے خلاف ہونے والے مظاہروں کے دوران عوام پر پولیس کے تشدد کے حوالے سے تفتیش کی جائے جبکہ کئی افراد نے پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے جس میں پولیس کے خلاف نعرے درج تھے۔کئی مظاہرین نے پلے کارڈز میں ہانگ کانگ کے تحفظ کے نعرے درج کر رکھے تھے۔

پولیس کی موجودگی میں مظاہرین چیف ایگزیکٹیو کے خلاف نعرے لگا رہے تھے اور کہہ رہے تھے کہ وہ ہانگ کانگ کو 1997 میں چین کے حوالے کرنے کے موقع پر کیے گئے آزادی اور خود مختاری کے وعدے کی خلاف ورزی کررہی ہیں۔ہانگ کانگ میں کئی مظاہرین نے امریکی یا نوآبادیات دور کے ہانگ کانگ کے پرچم بھی اٹھا رکھے تھے۔



/129