اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : Mehr News
ہفتہ

13 جولائی 2019

4:34:48 AM
960270

چین کا امریکہ کو انتباہ / امریکہ آگ سے کھیلنا ترک کردے

چین کے وزير خارجہ نے امریکہ کی طرف سے تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت پر شدید اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو آگ سے بازی نہیں کرنی چاہیے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کے وزير خارجہ وانگ ای نے امریکہ کی طرف سے تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت پر شدید اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو آگ سے بازی نہیں کرنی چاہیے۔

چینی وزیر خآرجہ نے امریکہ کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ تائیوان کے مسئلہ میں آگ سے بازی کرنے سے پرہیز کرے۔

چينی وزير خارجہ نے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت چینی اتحاد کو توڑ نہیں سکتی اور نہ ہی کسی کو چین کے اتحاد پر اثرا نداز ہونے کی اجازت دی جائےگی۔

چینیو زير خآرجہ نے امریکہ کو ان کمپنیوں پر پابندی عائد کرنے کا اعلان بھی کیا ہے جو تائیوان کو 2۔2 ارب ڈآلر ہتھیار فراہم کرنے کے سودے میں شامل ہیں۔


/129