اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : IQNA
پیر

8 جولائی 2019

8:15:19 AM
958852

پاپ نے لیبیا میں انسانی گذرگاہ کا مطالبہ کردیا

عیسائی دنیا کے رہنما نے لیبیا میں مہاجرین کے لیے گذرگاہ طلب کی ہے تاکہ انکی مدد کی جاسکے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فارس نیوز کے مطابق پاپ فرانسیس نے لیبیا کی صورتحال پر تشویش کا اظھار کرتے ہوئے مہاجرین کی مدد کی درخواست کی ہے۔

پاپ نے پناہ گزینوں کے کیمپ پر بم باری پر تشویش کا اظھار کرتے ہوئے اس اقدام کا مطالبہ کیا ، بم باری میں ۵۳ افراد ہلاک اور ایک سو تیس دیگر زخمی ہوگیے تھے۔

پاپ نے دعا کرتے ہوئے کہا کہ بعض مہاجرین کو فرار ہوتے ہوئے نشانہ بنایا گیا اور اس طرح کے خطرناک اقدام کی دنیا اجازت نہیں دے سکتی۔

پاپ نے افغانستان، مالی، بورکینافاسو اور نایجریا کے لیے بھی دعا کی۔

لیبیا کے وزیر داخلہ کے مطابق حملے میں خطرناک بم کا استعمال کیا گیا اور ایک اماراتی جنگی طیارے نے مہاجر کیمپ کو نشانہ بنایا ہے۔

چار مہینے سے خلیفہ طرابلس پر تسلط  کے لیے حملہ کررہا ہے اور اس میں انکو امارات، مصر سعودی کی حمایت اور مدد حاصل ہے۔

اقوام متحدہ نے صورتحال کو سنگین قرار دیتے ہویے طرفین سے جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ نے پناہ گزین کیمپوں کی صورتحال کو بھی تشویشناک قرار دیا ہے۔/




/129