اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : IQNA
ہفتہ

6 جولائی 2019

7:55:11 AM
958159

ملایشیاء؛ بچوں کے لیے مناسک حج پروگرام

بین الاقوامی گروپ- ہزاروں نے طلبا وطالبات نے نمایشی حج پروگرام میں شرکت کیں۔

(ABNA24.com) بین الاقوامی گروپ- ہزاروں نے طلبا وطالبات نے نمایشی حج پروگرام میں شرکت کیں۔

نیواسٹریٹ ٹائمز کے مطابق بچوں اور نوجوانوں کو حج پروگرام سے آشنا کرانے کے لیے پروگرام منعقد کیا گیا۔

پروگرام میں چھ ہزار طلبا اور طالبات شریک تھیں، سفید لباس میں ملبوس بچوں نے فرضی کعبہ کے گرد طواف کیا اور رمی و جمرات کے مراسم ادا کیے۔

پروگرام «چھوٹا حج» کے عنوان سے منعقد کیا گیا تھا جسمیں ملک بھر سے بچے شریک تھے اور اسکا مقصد بچوں کو حج سے روشناس کرانا بتایا جاتا ہے۔

اسکول پرنسپل «روسلان نوردین» کا اس بارے میں کہنا تھا: اس پروگرام کا مقصد بچوں کو حج سے روشناس کرانا ہے اور کتابوں سے یہ ممکن نہیں جب تک عملی طور پر انجام نہ دیا جائے۔

ملایشیاء کی ۲۴ ملین آبادی میں ساٹھ فیصد مسلمان ہے جبکہ باقی میں بودھسٹ، عیسائی وغیرہ شامل ہیں۔

ہرسال تیس ہزار ملایشین حج کے لیے مکہ جاتے ہیں اور حکومت کی کوشش ہے کہ اس تعداد میں اضافہ کیا جائے۔/




/129