اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : IQNA
ہفتہ

6 جولائی 2019

7:44:32 AM
958152

انڈونیشیاء؛ حفاظ کرام کو ٹیسٹ کے بغیر داخلہ

بین الاقوامی گروپ- سرکاری یونیورسٹیون میں " راہ کامیابی" کے عنوان سے پروگرام کے تحت حفاظ کرام کو ٹیسٹ کے بغیر داخلہ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

(ABNA24.com) بین الاقوامی گروپ- سرکاری یونیورسٹیون میں " راہ کامیابی" کے عنوان سے پروگرام کے تحت حفاظ کرام کو ٹیسٹ کے بغیر داخلہ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

جکارتہ پوسٹ کے مطابق انڈونیشیاء میں قرآن مجید کی تلاوت کو خاص احترام کی نظر سے دیکھا جاتا ہے۔

جو بچے بچپن سے قرآن سیکھتے ہیں اور جوانی میں قرآن حفظ کرلیتے ہیں انکی حوصلہ افزائی کے لیے فیصلہ کیا گیا ہے کہ انکو ٹیسٹ کے بغیر یونیورسٹیوں میں داخلہ دیا جائے۔

سرکاری یونیورسٹیوں کے مطابق " راہ کامیابی" کے عنوان سے پروگرام کے تحت مختلف شعبوں میں حفاظ کرام کو ٹیسٹ کے بغیر داخلہ دیا جائے گا۔

توقع ظاہر کی جارہی ہے کہ «راه کامیابی» پروگرام کے تحت گیارہ فیصد داخلوں کا کوٹہ حفاظ کرام کے لیے مختص ہوگا۔/



/129