اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : رائٹرز
جمعہ

28 جون 2019

12:32:17 PM
955656

جاپان میں جی 20 رکن ممالک کے سربراہان کا سالانہ اجلاس جاری

جاپان کے شہر اوساکا میں 20 ترقی یافتہ ممالک کے سربراہان پر مشتمل سالانہ اجلاس جی ٹوئنٹی جاری ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق جاپان کے شہر اوساکا میں 20 ترقی یافتہ ممالک کے سربراہان پر مشتمل سالانہ اجلاس جی ٹوئنٹی جاری ہے۔ جی 20 اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، چینی صدر شی جن پنگ، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان، روسی صدر ولادیمیر پوتین، میزبان جاپانی وزیراعظم شنزو ایبے سمیت دیگر رہنما شریک ہیں۔ اجلاس میں امریکہ چین تجارتی تنازع،خلیج کی کشیدہ صورتحال ،موسمیاتی تبدیلیوں سمیت اہم امورپرگفتگوہوگی ۔ اجلاس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی ہم منصب ولادیمیر پوتین کے درمیان ملاقات بھی ہوئی جس کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

.......

/169