اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : غیر ملکی ذرائع
جمعہ

21 جون 2019

1:29:20 PM
953181

جارجیا میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم

جارجیا میں پارلیمنٹ پر دھاوا بولنے والے مظاہرین پر پولیس نے ربر کی گولیاں چلادیں جس کے نتیجے میں درجنوں مظاہرین زخمی ہوگئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق جارجیا میں پارلیمنٹ پر دھاوا بولنے والے مظاہرین پر پولیس نے ربر کی گولیاں چلادیں جس کے نتیجے میں درجنوں مظاہرین زخمی ہوگئے۔ تبلسی میں مظاہرین کے ہجوم نے روسی رکن کے خطاب کے خلاف پارلیمنٹ میں گھسنے کی کوشش کی، جس پر پولیس اور مظاہرین میں کئی گھنٹے زور آزمائی جاری رہی۔

مظاہرین پیچھے نہ ہٹے تو پولیس نے ربر کی گولیاں، آنسو گیس کے شیل اور واٹرکینن سے ان پر چڑھائی کردی،جس سے مردوں اور خواتین سمیت 70سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

........

/169