اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : irin.ir
جمعہ

7 جون 2019

2:04:56 PM
947824

امریکی پابندیوں کے باوجود چینی بیک کا ایران کے ساتھ کام کرنے کا اعلان

چینی بینک نے امریکی پابندیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے ایران کے ساتھ کام کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ چین کے بینک Kunlun نے کہا ہے کہ رواں برس کے آخر تک اسلامی جمہوریہ ایران میں مالیاتی لین دین کی سرگرمیوں کا باضابطہ آغاز کرے گا۔

ایران کے ایوان صنعت و تجارت کے نائب صدر پدرام سلطانی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ چینی بینک رواں سال کے آخر تک چینی کرنسی کی بنیاد پر ایران کے ساتھ بینکاری تعاون کا آغاز کرے گا۔

چینی بینک کا کہنا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ مالیاتی لین دین میں مصنوعات، مخصوص افراد، ٹرانسپورٹیشن کمپنیوں اور بینکوں سے متعلق امور میں ایران کے ساتھ کام کرے  گا۔

Kunlun چینی بینک ہے جو ایران کے ساتھ کام کرتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲