اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : irin.ir
جمعہ

7 جون 2019

2:02:11 PM
947822

صدر پوٹین کا ایران کے حوالے سے یورپ کو انتباہ

روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے یورپی ملکوں پر زور دیا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ ہونے والے ایٹمی معاہدے کے لئے کی جانے والی مشترکہ کوششوں کو سبوتاژ نہ کریں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ غیر ملکی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے روسی صدر ولادیمیر پوتین نے کہا کہ یورپی ممالک، ایران کے حوالے سے ایسے تعاون کو سبوتاژ نہ کریں جو ایٹمی معاہدے کے حصول پر منتج ہوا۔

ولادیمیر پوتین  نے کہا ان کا ملک ایران کے خلاف کسی بھی اقدام کی حمایت نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے یورپی شرکا کو اس بات پر قائل کرنے کے لیے مذاکرات کر رہے ہیں کہ وہ مثبت ماحول کو خراب نہ کرے۔
 روسی صدر نے واضح  کیا کہ ایٹمی نگرانی کے حوالے سے ایران، دنیا کا سب سے زیادہ شفاف ملک ہے اور آئی اے ای اے نے اب تک معائنہ کاری کے دوران ایک بار بھی اس جانب اشارہ نہیں کیا کہ ایران نے ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔
واضح رہے کہ آئی اے ای اے نے اپنی پندرہ رپورٹوں میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایران ایٹمی معاہدے کی پابندی کر رہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲