اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : اے ایف پی
پیر

27 مئی 2019

1:34:38 PM
944533

نیپال میں 3 بم دھماکوں میں 4 افراد ہلاک

نیپال کے دارالحکومت کاٹھمنڈو میں 3 بم دھماکوں میں 4 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق نیپال کے دارالحکومت کاٹھمنڈو میں 3 بم دھماکوں میں 4 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دھماکے کا نشانہ بننے والے ایک گھر سے ماؤ باغیوں کا پمفلٹ ملا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق ایک دکان میں ہونے والے زور دار دھماکے سے 3 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوئے جبکہ محض 4 کلومیٹر کے فاصلے پر ایک اور گھر میں ہونے والے دھماکے سے 1 شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔ اطلاعات کے مطابق تاحال دھماکے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی تاہم پولیس نے دھماکے میں ماؤ باغیوں کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا کردیا۔

.......

/169