اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : سحر ٹی وی
جمعہ

17 مئی 2019

12:09:01 PM
942038

روس کا کیمیائی ہتھیاروں کی نابودی کے لیے لازمی اقدامات پر زور

روس نے کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کے عالمی معاہدے کے رکن ملکوں کے درمیان تعمیری تعاون اور مشارکت کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  روس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایک قرار داد جمع کرائی ہے جس میں کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کی عالمی تنظیم او پی سی ڈبلیوں کے رکن ملکوں کے درمیان تعمیری تعاون اور مشارکت کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
 قرارداد میں سلامتی کونسل پر زور دیا گیا ہے کہ وہ کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کے عالمی قوانین کے تحت او پی سی ڈبلیو کے رکن ملکوں کے تعاون کو فروغ دے تا کہ عالمی سطح پرکیمیائی ہتھیاروں کی نابودی کا راستہ ہموار ہو سکے۔
 روس کی قرارداد میں سلامتی کونسل سے یہ مطالبہ بھی کیا گیا ہے وہ اس اہم عالمی تنظیم کی سرگرمیوں کو سیاسی محرکات سے بچانے کے لیے بھی ضروری اقدامات عمل میں لائے۔ اس قراداد میں دنیا کو کیمیائی ہتھیاروں سے پاک کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲