اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : irin.ir
بدھ

8 مئی 2019

5:28:54 PM
940220

روس کا ایران جوہری معاہدے کے خلاف امریکی اقدامات کے مقابلے پر زور

روس کے وزیر خارجہ نے جامع ایٹمی معاہدے کے خلاف امریکی اقدامات کے مقابلے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ ایٹمی معاہدے کے سبھی ارکان سے کہیں گے کہ اپنے وعدوں پر عمل کریں ۔روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ ماسکو ایٹمی معاہدے کے تعلق سے ایران کے صبر و تحمل کو قابل تعریف سمجھتا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ماسکو کو ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کا مکتوب مل گیا ہے ۔ سرگئی لاؤروف نے کہا کہ اپنے ایرانی ہم منصب ڈاکٹر محمد جواد ظریف کے ساتھ انھوں نے اس مکتوب کے تعلق سے تفصیلی  بات چیت ہوئی ہے ۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ ماسکو امریکا کے ان اقدامات کے مقابلے کی فکر میں ہے جو جامع ایٹمی معاہدے اور سلامتی کونسل کی قرار داد کے منافی ہیں ۔ سرگئی لاؤروف نے کہا کہ ایران آج سے جو اقدامات انجام دینا چاہتا ہے ، وہ جامع ایٹمی معاہدے کے مطابق ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲