اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ارنا
بدھ

10 اپریل 2019

2:13:19 PM
936350

ایران مخالف امریکی پالیسی کا ساتھ نہیں دیں گے: جاپان

جاپانی وزیر خارجہ نے امریکہ پر یہ بات واضح کردی ہے کہ ان کا ملک ٹرمپ انتظامیہ کی ایران مخالف پالیسی کی پیروی نہیں کرتا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ 'تارو کونو' نے ٹوکیو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ان کا ملک ’سپاہ پاسداران‘ فورس کے خلاف امریکہ کے حالیہ اقدام کا ساتھ نہیں دے گا.
انہوں نے کہا کہ امریکہ نے پاسداران فورس کو دہشتگرد قرار دیا تاہم جاپان سے اس فیصلے کا کوئی تعلق نہیں.
جاپانی وزیر خارجہ نے بتایا کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ قریبی تعلقات کا تسلسل چاہتا ہے.
تفصیلات کے مطابق، پاسداران اسلامی انقلاب فورس (IRGC) کے خلاف امریکی اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل میں انتخابات ہو رہے ہیں اور ایران میں قومی یوم پاسداران کا انعقاد کیا جا رہا تھا۔
ایرانی مجلس (پارلیمنٹ) کے اراکین نے امریکی فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے پاسداران اسلامی انقلاب کی سبز رنگ یونیفارم پہن کر پارلیمنٹ میں آئے.
ٹرمپ انتظامیہ نے گزشتہ دنوں ایران کے خلاف دشمن پالیسی کے تسلسل میں پاسداران اسلامی انقلاب فورس کو دہشتگرد تنظیم کی فہرست میں ڈال دیا.
اس کے جواب میں اعلی ایرانی سلامتی کونسل نے امریکہ کو دہشتگردی کا حامی قرار دیتے ہوئے امریکی سینٹ کام فورس کو دہشتگرد گروہ میں شامل کردیا.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲