اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ارنا
پیر

8 اپریل 2019

4:05:04 PM
936088

چین، ایران جوہری معاہدے پر یورپ کیساتھ کام کرنے کیلئے آمادہ

چینی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایران جوہری معاہدے کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے یورپی ممالک کے ساتھ کام کرنے پر آمادہ ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جرمن میڈیا کے مطابق، یہ بات "لی کی چیانگ" نے پیر کے روز برسلز میں چین اور یورپی یونین کے درمیان 21ویں مشترکہ کے موقع پر اپنے ایک خصوصی مضمون میں کہی.
انہوں نے کہا کہ چین، یورپ کے ساتھ بعض اختلافات کے حل بالخصوص ایران اور عالمی قوتوں کے درمیان موجودہ جوہری معاہدے کو بچانے کے لئے تعاون پر آمادہ ہے.
چینی وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ چین اور یورپ کے مشترکہ تعاون سے پیرس معاہدے کے نفاذ، ایران جوہری معاہدے کے اجرا اور دہشتگردی کے خاتمے کے لئے اچھے نتائج حاصل ہوں گے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲