اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : shafaqna
جمعہ

22 مارچ 2019

9:18:56 PM
934170

نیوزی لینڈ میں سانحہ کرائسٹ چرچ کے 26 شہداء سپرد خاک

نیوزی لینڈ میں سانحہ کرائسٹ چرچ کے 26 شہداء کو نمازجمعہ کے بعد میموریل پارک میں سپرد خاک کردیا گیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ میں سانحہ کرائسٹ چرچ کے 26 شہداء کو نمازجمعہ کے بعد میموریل پارک میں سپرد خاک کردیا گیا۔ نمازجنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پرمختلف مذاہب کے لوگ مسلمانوں سے اظہاریکجہتی کیلئے جمع ہوئے جہاں ہرآنکھ اشک بارنظرآئی۔ نمازجمعہ کے بعد 7 پاکستانی شہدا کی تدفین بھی میموریل پارک میں کردی گئی ہے۔ پولیس نے سانحہ کرائسٹ چرچ کے شہداء کی شناخت کا عمل گزشتہ روزمکمل کرکے لواحقین کو آگاہ کردیا تھا۔ واضح رہے کہ ایک ہفتے قبل کرائسٹ چرچ میں دومساجد پرفائرنگ کی گئی تھی اوراس دہشت گرد حملے میں 50 نمازی شہید اور 50 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169