اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : رائٹرز
بدھ

20 مارچ 2019

11:44:07 AM
933886

سانحہ کرائسٹ چرچ کے جاں بحق ہونے والوں کی تدفین کا آغاز

نیوزی لینڈ میں سیکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سانحہ کرائسٹ چرچ کے جاں بحق ہونے والوں کی تدفین کا آغازہوگیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ میں سیکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سانحہ کرائسٹ چرچ کے جاں بحق ہونے والوں کی تدفین کا آغازہوگیا۔ لین وڈ میموریل پارک میں سیکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں خالد مصطفیٰ اور ان کے چودہ سالہ بیٹے حمزہ کی نمازجنازہ ادا کردی گئی۔ دونوں شہدا کی میتیں ایمبولینس میں لین وڈ پارک لائی گئیں۔
نیوزی لینڈ حکومت کی جانب سے تدفین کے موقع پر ورثا کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے جب کہ سیکیورٹی بھی انتہائی سخت رہی۔
امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے جاں بحق ہونے والوں کی فہرست بھی جاری کر دی ہے جن میں پاکستان، بھارت، بنگلادیش، فلسطین، مصر، فجی، متحدہ عرب امارات، نیوزی لینڈ فٹ بال ٹیم کے شہری اور کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ 15 مارچ کو نیوزی لینڈ کے شہرکرائسٹ چرچ میں سفید فام عیسائی دہشت گرد نے دومساجد میں فائرنگ کرکے 50 معصوم مسلمانوں کو جاں بحق اورکئی افراد کو زخمی کردیا تھا۔

.......

/169