اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : مهر
بدھ

13 مارچ 2019

6:44:49 PM
933001

وینزویلا کی توانائی تنصیبات پر حالیہ سائبر حملوں کی تحقیقات میں مدد کی اپیل

لاطینی امریکی ملک وینزویلا کے صدر نے ملک کے توانائی مراکز پر ہونے والے حالیہ سائبر حملوں کا سراغ لگانے کے لئے دوست ممالک سے مدد طلب کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق لاطینی امریکی ملک وینزویلا کے صدر نے ملک کے توانائی مراکز پر ہونے والے حالیہ سائبر حملوں کا سراغ لگانے کے لئے دوست ممالک سے مدد طلب کی ہے۔ انہوں نے ایران سمیت اقوام متحدہ، چین اور روس سے درخواست کی ہے کہ وہ وینزویلا کی توانائی تنصیبات پر حالیہ سائبر حملوں کی تحقیقات میں مدد کریں۔ وینزویلائی صدر نے اس کے علاوہ ایک خصوصی کمیٹی کی تشکیل کا حکم دیا ہے جس میں بین الاقوامی ماہرین کی خدمات لی جائیں گی تا کہ توانائی تنصیبات پر سائبر حملوں کا فوری سراغ لگایا جائے۔ صدر نکولس مدورو نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ حالیہ سائبر حملے امریکی شہر ہیوسٹن اور شکاگو سے ہوئے ہیں۔ دوسری جانب چین نے وینزویلا کے مختلف علاقوں میں بجلی کی دوبارہ فراہمی کے لئے تعاون کی پیشکش کی ہے۔

.......

/169