اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
اتوار

27 جنوری 2019

11:23:59 AM
926541

ریابکوف:

امریکہ دہشت گردی سے شام کے دفاع کو ناممکن بنانے کے لئے اس ملک میں داخل ہوا تھا

روسی نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ دہشت گردوں کے باقیات سے شام کی آزادی کا راستہ روکنے کے لئے شام میں داخل ہوا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف (Sergey Ryabkov) نے کہا: مجھے بہت خوشی ہوگی کہ امریکہ شام سے نکل جائے، امریکہ غیر قانونی طور پر ـ اور شامی حکومت کی درخواست کے بغیر شام میں آٹپکا ہے اور اس سلسلے میں سلامتی کونسل کی طرف سے کوئی قرارداد نہیں تھی اور ایسی قرارداد نہیں ہوسکتی۔
انھوں نے کہا: امریکی شام میں آئے تا کہ دہشت گردی کے چنگل سے شام کی آزادی کی راہ میں روڑے اٹکا سکے، گوکہ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کی آڑ میں چھپے ہوئے ہیں لیکن ان کا مقصد کچھ اور ہے اور وہ یہ کہ وہ شام کی حکومت کے لئے حالات کو پیچیدہ بنانا چاہتے ہیں۔
انھوں نے امریکی پالیسی میں تبدیلی اور ٹرمپ کی طرف سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کے اعلان کے بارے میں کہا: اب حالات میں کیا فرق آیا ہے؟ کیوں امریکہ نے اپنی پالیسی میں تبدیلی لانے کی ضرورت کیوں محسوس کی ہے؟ اس کا جواب میں نہیں دے سکتا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۱۱۰