اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ڈان اخبار
منگل

15 جنوری 2019

1:39:26 PM
924951

ماہرین: انسانی صحت کیلئے دنیا کا سب سے بڑا ماحولیاتی خطرہ فضائی آلودگی ہے

فضائی آلودگی کو صحت کیلئے دنیا کا سب سے بڑا ماحولیاتی خطرہ قرار دیتے ہوئے ماہرین نے انسانی صحت پر فضائی آلودگی کے مخصوص ذرات کے اثرات کا تعین کرنے کے لیے باہمی تحقیق کی کوششوں کا مطالبہ کردیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق فضائی آلودگی کو صحت کیلئے دنیا کا سب سے بڑا ماحولیاتی خطرہ قرار دیتے ہوئے ماہرین نے انسانی صحت پر فضائی آلودگی کے مخصوص ذرات کے اثرات کا تعین کرنے کے لیے باہمی تحقیق کی کوششوں کا مطالبہ کردیا۔ ماہرین کی جانب سے یہ مطالبہ جامعہ کراچی میں 3 روزہ 5 ویں بین الاقوامی کانفرنس ’ماحولیاتی افق۔ خطرے کی گھنٹی! ماحولیا، موسمیاتی تبدیلی اور صحت‘ کے اختتام پر سامنے آیا۔

عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق 2012 میں فضائی آلودگی کے باعث تقریباً 70 لاکھ افراد موت کا شکار ہوئے تھے اور یہ تعداد کل عالمی اموات کی 8 میں سے ایک تھی۔ ماہرین کے مطابق یہ اعداد و شمار اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ اب فضائی آلودگی دنیا کا واحد سب سے بڑا ماحولیاتی صحت کا خطرہ ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق جنوبی ایشیائی اور وسطی پیسیفک خطوں میں فضائی آلودگی سے متعلق بڑے مسائل کا سامنا ہے اور 2012 میں 26 لاکھ لوگ بیرونی فضائی آلودگی جبکہ 33 لاکھ لوگ اندرونی آلودگی کے باعث موت کا شکار ہوئے۔ ان اموات میں سے بڑی تعداد میں لوگ اسٹروک اور دل اور پھیپڑوں کی بیماریوں کے باعث ہوئیں۔

.......

/169