اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : tasnimnnews
جمعرات

10 جنوری 2019

5:44:55 PM
924358

چینی صدرسے شمالی کوریا کے سربراہ کی ملاقات

شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کی چینی صدرشی جن پنگ سے ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق، شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کی چینی صدرشی جن پنگ سے ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران چینی صدرشی جن پنگ نے کہا ہے انہیں امید ہے کہ کم جونگ ان کی امریکی صدرڈونلڈٹرمپ سے دوسری ملاقات جلد ہوگی۔

شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے کہا کہ شمالی کوریا اورامریکا کے تعلقات میں پیچیدگیوں پرفکرمند ہیں، امریکا کے ساتھ ڈی نیوکلیئرائزیشن مذاکرات میں تعطل پرخدشات ہیں، مذاکرات کے ذریعے مسائل کے پرامن حل کےعہد پرقائم ہیں۔

گزشتہ سال کم جونگ ان نے تین مرتبہ چین کا دورہ کیا اورانہوں نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات سے قبل اور بعد میں چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی تھی۔

.......

/169