اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : مہر نیوز
منگل

8 جنوری 2019

2:29:11 PM
924067

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن چین پہنچ گئے

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن 4 روزہ دورے پر چین پہنچ گئے ۔جہاں انہوں نے چینی صدر سے ملاقات کی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن چینی صدر کی دعوت پر چین کے 4 روزہ دورے پر بیجنگ پہنچے جہاں انہوں نے چینی صدر شی جنگ پنگ سے ملاقات کی، شمالی کوریا کے رہنما اپنی اہلیہ اور اعلیٰ عہدے داروں کے ساتھ 10 جنوری تک چین میں قیام کریں گے۔

ذرائع کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کے دورہ چین کا مقصد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ دوسری ملاقات کے لیے مذاکرات کرنا ہے، اس کے علاوہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن عالمی پابندیوں میں نرمی کے لیے بھی بیجنگ کی مدد چاہتے ہیں۔

.......

/169