اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : مہر نیوز
اتوار

30 دسمبر 2018

4:47:20 PM
922836

رہبر انقلاب اسلامی نے آیت اللہ آملی لاریجانی کو مجمع تشخیص مصلحت نظام کا سربراہ مقرر کردیا

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک حکم میں عدلیہ کے سربراہ آيت اللہ صادق آملی لاریجانی کو مجمع تشخيص مصلحت نظام کا سربراہ اور گارڈین کونسل کا رکن مقرر کردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک حکم میں عدلیہ کے سربراہ آيت اللہ صادق آملی لاریجانی کو مرحوم آیت اللہ سید محمود ہاشمی شاہرودی کی جگہ مجمع تشخيص مصلحت نظام کا نیا سربراہ اور گارڈین کونسل کا رکن مقرر کردیا ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے مرحوم آیت اللہ سید محمود ہاشمی شاہرودی کے کردار کی تعریف کی اور اسلامی نظام کے استحکام اور قوام میں مجمع تشخیص مصلحت نظام کے کردار کو اہم اور مؤثر قراردیتے ہوئے فرمایا: آپ سے مجمع تشخیص مصلحت نظام میں اساسی تغییراورتحول ایجاد کرکے اسے مزید فعال اور مؤثر بنانے کی توقع کی جاتی ہے آپ کے درخشاں ماضی کے پیش نظر آپ کو عدلیہ کی سربراہی کے ساتھ یہ ذمہ د اری بھی تفویض کی گئی ہے اورامید کی جاتی ہے کہ آپ مجمع کے اراکین کے ساتھ ملکراس اہم ذمہ داری کو احسن طریقہ سے انجام دیں گے۔

.......

/169