اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
اتوار

23 دسمبر 2018

11:28:39 AM
921758

انڈونیشیا میں تباہ کن سونامی، 220 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی

انڈونیشیا میں تباہ کن سونامی میں اب تک 220 افراد ہلاک اور 745 زخمی ہو گئے جب کہ 100 سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کے آبنائے سندا میں زیر سمندر آتش فشاں پھٹنے کے بعد زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے اور زیر آب لینڈ سلائیڈنگ سے سمندر میں تباہ کن سونامی رونما ہوئی جس سے پیدا ہونے والی دیو قامت اور خوفناک لہروں نے ساحلی علاقوں میں تباہی مچا دی۔سونامی نے اپنے سامنے آنے والی ہر چیز کو تہس نہس کر کے رکھ دیا جس کے نتیجے میں 220 افراد ہلاک اور 700 سے زائد زخمی ہوگئے جب کہ تاحال 100 سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔ امدادی کاموں کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ انڈونیشن حکام کے مطابق سونامی کے باعث شہر کی کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن چکی ہیں جس کے باعث ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے۔ سڑکوں اور گلیوں میں لاشیں بکھری پڑی ہیں، اسپتال زخمیوں سے بھرگئے ہیں جب کہ متاثرین کو خوراک، ادویات اور پینے کے پانی کی کمی کا سامنا ہے۔ واضح رہے کہ انڈونیشیا میں 26 دسمبر2004 میں بھی تاریخ کا ہلاکت خیزسونامی آیا تھا جس میں ایک لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169