اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
پیر

12 نومبر 2018

6:27:07 PM
916334

مشرقی افریقہ کے جزیرے زنجیبار میں جلوس عزا کا اہتمام

پیغمبر اکرم (ص) کے یوم رحلت اور امام حسن مجتبیٰ(ع) کے یوم شہادت کے موقع پر جزیرے زنجیبار میں جلوس عزا کا اہتمام کیا گیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مشرقی افریقہ کے تنزانیہ کے جزیرے زنجیبار میں ٢٨ صفر کو بروز بدھ ایک جلوس عزا برآمد ہوا جس میں کافی مومنین و مومینات نے شرکت کی۔ جلوس افریقہ کے وقت کے حساب سے صبح نو ٩ بجے داراجانی علاقہ میں شیعہ امام بارگاہ حجة الاسلام سے نکل کر میکونڈی میں واقع شیعہ جماعت قوت الاسلام میں دن میں گیارہ بجے اختتام پذیر ہوا ـ اس جلوس کی سربراہی زنجیبار کی دونوں ہی جماعت کے ساتھ بلال مسلم مشن بھی کر رہی تھی اور اس جلوس میں محمد رضا دھرمسی بھی پیش پیش تھے۔ جلوس میں مقامی علماء کے علاوہ دار السلام سے مولانا جلالہ اور حسن علی راجانی نے بھی شرکت کی۔ اور دار السلام سے آنے والے مومنین کیلئے جناب ذوالفقار بھائی نے فری میں بوٹ سروس رکھی تھی۔

جلوس کے اختتام پر مولانا شمس الحسن صاحب اور دیگر چند علماء کی تقاریر کے بعد نماز ظہرین دونوں جماعتوں میں یعنی قؤت الاسلام جماعت اور حجة الاسلام جماعت میں پڑھائی گئیں جس کے بعد دونوں ہی جماعتوں میں نذر مولا کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔

......................

242