اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : irib.ir
بدھ

7 نومبر 2018

12:51:42 PM
915667

روس کے مرکزی بینک نے سوئیفٹ کے متبادل نظام تیار کر لیا

روس کے مرکزی بینک نے کہا ہے کہ سوئیفٹ کا متبادل نظام تیار کر لیا ہے اور ملکی اور غیر ملکی مالیاتی اداروں سے کہا ہے کہ وہ مذکورہ سسٹم سے استفادہ کر سکتے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  ماسکو سے موصولہ رپورٹ کے مطابق روسی مرکزی بینک کے مطابق ایس پی ایف ایس کے نام سے روسی سوئیفٹ نظام قائم کر دیا گیا ہے جس کے ذریعے ہر قسم کی قانونی مالیاتی خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔
 روس کے مرکزی بینک کے جاری کردہ بیان کے مطابق دنیا بھر کے بینک اور مالیاتی ادارے ہمارے ساتھ معاہدہ کر کے مذکورہ سسٹم سے استفادہ کر سکتے ہیں۔
روس کے مرکزی بینک کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایس پی ایف ایس سسٹم سوئیفٹ کی مانند اپنے تمام کلائنٹس کو مالیاتی لین دین سے متعلق معلوماتی خدمات فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
 روس نے ایک سال پہلے اعلان کیا تھا کہ وہ امریکہ کی جانب سے عائد کی جانے والی مالیاتی اور بینکاری پابندیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے مالیاتی معلومات کے تبادلے کا نیا نظام قائم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲