اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
منگل

30 اکتوبر 2018

3:06:01 PM
914781

انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے یوم اربعین کی تقریبات

آغا حسن نے کہا کہ معرکہ کربلا کے ٹھیک چالیس روزبعد اسی دن چند اکابر اصحاب رسولؓ کا صحرائے کربلا میں وارد ہوکر زیارت شہداء بجا لانا اور دوسری جانب شہر دمشق میں اسیران کربلا کے تقاضے کے عین مطابق تاریخ کربلا کی پہلی مجلس عز ا برپا ہونے جیسے معاملات اسی روز اربعین سے جڑے ہوئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مرکزی جلوس اربعین آستان شریف بڈگام اور زیلدار محلہ سعدہ کدل سرینگر سے برآمد سرینگر/شہدائے کربلا کے یوم اربعین کی مناسبت سے جموں وکشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے وادی کے طول و عرض میں خصوصی مجالس عزا اور جلوس ہائے عزا کا انعقاد کیا گیا، مرکزی نوعیت کے جلوس عزا آستان شریف بڈگام اور زیلدار محلہ سعدہ کدل سرینگر سے انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجتہ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی کی قیادت میں برآمد کئے گئے جن میں دسیوں ہزار عقیدت مندوں نے شرکت کی، زیلدار محلہ سعدہ کدل میں عزاداروں کے ایک جم غفیر سے خطاب کرتے ہوئے آغا حسن نے یوم اربعین کی اہمیت اور تاریخی پس منظر پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

آغا حسن نے کہا کہ معرکہ کربلا کے ٹھیک چالیس روزبعد اسی دن چند اکابر اصحاب رسولؓ کا صحرائے کربلا میں وارد ہوکر زیارت شہداء بجا لانا اور دوسری جانب شہر دمشق میں اسیران کربلا کے تقاضے کے عین مطابق تاریخ کربلا کی پہلی مجلس عز ا برپا ہونے جیسے معاملات اسی روز اربعین سے جڑے ہوئے ہیں، انہوں نے کہا کہ ائمہ معصومین نے روز اربعین کے دن شہدائے کربلا کی زیارت بجا لانے اور مجالس برپا کرنے کی تاکید کی ہے جو اس دن کی اہمیت و عظمت کی بذات خود ایک واضح دلیل ہے، آغا حسن نے کہا معرکہ کربلا صرف ایک سانحہ نہیں بلکہ ایک دائمی تحریک اور مشن ہے جس کا ہدف دین و شریعت کی حفاظت اور ظالم قوتوں کے خلاف نبرد آزمائی ہے، انہوں نے کہا کہ عصر حاضر میں جب دنیا کی مختلف گوشوں میں مسلمانوں پر استکباری قوتوں کا جبروقہر جاری ہے معرکہ کربلا میں حسینی جانثاروں کا جذبہ مزاحمت اور صبر و استقامت مظلومین عالم کیلئے نقشِ راہ کی حیثیت رکھتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲