اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
منگل

30 اکتوبر 2018

6:31:32 AM
914741

اصغریہ علم و عمل کے زیر اہتمام حیدرآباد میں جلوس اربعین کا انعقاد+ تصاویر

اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے مرکزی صدر سید پسندعلی رضوی نے کہا کہ اربعین حسینی کے سلسلے میں بین الاقوامی اربعین واک نجف تا کربلا سے ہمیں عزاداری امام حسین علیہ السلام کی مثالی عزاداری ملتی ہے جس میں تمام رنگ و نسل، مذھب و عقاید کے لوگ شامل ہوتے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ چھلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پہ حیدرآباد میں عزاداران امام حسین علیہ السلام کی جانب سے اربعین کا جلوس نکالا گیا، جس میں اصغریہ علم وعمل تحریک پاکستان کے مرکزی صدر سید پسند علی رضوی،  اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان کے مرکزی رہنما غلام سرور سومرو اور حسن علی سجادی نےخصوصی شرکت کی، اربعین جلوس مرکزی امامیہ ٹرسٹ لطیف آباد سے بعد نماز ظہرین شروع ہوا جو کہ حیدرآباد کے مرکزی شاہراہوں سے ہوتا ہوا حیدرچوک پہنچا جہاں سے مرکزی جلوس چہلم میں شامل ہوا، اربعین کے جلوس میں مجلس عزا بھی منعقد کی گئی جس کو حجتہ السلام مولانا جبران حیدر نے خطاب کیا، جب کہ اربعین کی دعا بھی بڑھی گئی، جلوس میں مرد حضرات اور خواتین سمیت کمسن بچوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی، لبیک یاحسین علیہ السلام، لبیک یا زینب علھیم السلام کے نعروں سے اربعین کا جلوس مسلسل ۲گھنٹوں کا سفر کرتا ہوا، مرکزی ماتمی جلوس چھلم میں شامل ہوگیا، حیدرآباد کے مرکزی جلوس میں خصوصی شرکت کرنے والےاصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے مرکزی صدر سید پسندعلی رضوی نے کہا کہ اربعین حسینی کے سلسلے میں بین الاقوامی اربعین واک نجف تا کربلا سے ہمیں عزاداری امام حسین علیہ السلام کی مثالی عزاداری ملتی ہے جس میں تمام رنگ و نسل، مذھب و عقاید کے لوگ شامل ہوتے ہیں اور اپنے عقاید کے مطابق امام حسین علیہ السلام کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، اصغریہ علم و عمل تحریک نے اربعین حسینی واک کربلا سے متاثر ہوکر پاکستان میں اس طرز عزاداری واک کو فروغ دیتے ہوئے سندھ بھر میں مثالی عزاداری کا انتظام کیا ہے جس میں تمام رنگ و نسل، مذھب و عقاید کے لوگ بلا تفریق کے شرکت کریں۔


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲