اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : islamtimes
ہفتہ

27 اکتوبر 2018

4:58:29 PM
914480

دنیا بھر سے لاکھوں کی تعداد میں عشاق کربلا معلٰی پہنچنا شروع ہوگئے

نجف اشرف سے کربلا تک پیدل سفر کرنیوالے عشاق میں نوجوانوں کے علاوہ بچوں، بزرگوں اور خواتین کی تعداد لاکھوں میں ہے۔ جنہوں نے مختلف قافلوں کیصورت میں پیدل سفر شروع کر دیا ہے۔ عراقی حکومت نے زائرین کو سکیورٹی سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے اعلیٰ سطح انتظامات کر رکھے ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اربعین امام حسین علیہ السلام میں شرکت کے لئے دنیا بھر سے لاکھوں کی تعداد میں زائرین کربلا معلٰی پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔ حرم امام حسین علیہ السلام کے خادم سید ابو شوذب کے مطابق چہلم امام عالی کے موقع پر تین کروڑ سے زائد زائرین سرزمین کربلا پر پرسہ پیش کریں گے۔ نجف اشرف سے کربلا تک پیدل سفر کرنے والے عشاق میں نوجوانوں کے علاوہ بچوں، بزرگوں اور خواتین کی تعداد لاکھوں میں ہے۔ جنہوں نے مختلف قافلوں کی صورت میں پیدل سفر شروع کر دیا ہے۔ عراقی حکومت نے زائرین کو سکیورٹی سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کے لئے اعلیٰ سطح انتظامات کر رکھے ہیں۔

تمام ائیر پورٹس اور سرحدی علاقوں پر عملے کی تعداد میں کئی گنا اضافہ کیا گیا ہے، تاکہ زائرین کو سرزمین عراق داخل ہونے میں کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ عراقی حکومت نے زائرین کو تمام ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لئے حکومتی محکموں کو خصوصی ہدایات کر رکھی ہیں۔ نجف سے کربلا تک کھانے پینے کی مفت اشیا کے سٹال جا بجا لگے ہوئے ہیں، مسافروں کے آرام کے لئے عارضی رہائش گاہوں کا بھی انتظام ہے۔ عقیدت مندوں کی بڑی تعداد پیدل سفر کرنے والے زائرین کی خدمت میں پیش پیش ہے۔ ابو شوذب کے مطابق اربعین امام حسین علیہ السلام عالم اسلام کا سب سے بڑا اجتماع ہے، جس میں ہر سال دنیا بھر سے کروڑں زائرین شریک ہوتے ہیں۔

.......

/169