اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : shiitenews
بدھ

24 اکتوبر 2018

12:31:15 PM
914101

آیت الله مکارم شیرازی: اربعین حسینی پیدل مارچ، مسلم اتحاد کا بہتریں مظاہرہ

آیت الله مکارم شیرازی نے اربعین حسینی پیدل مارچ کو مسلمانوں کے درمیان اتحاد کا جلوہ اور اور دشمنوں کے آنکھ میں خار قرار دیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد و مرجع تقلید ’’ آیت الله مکارم شیرازی ‘‘نے مدرسہ امام کاظم (ع) میں منعقدہ مبلغین اربعین حسینی اجلاس میں طلاب و علماء کرام کی طرف سے اربعین حسینی میں اربعین کی روحانیت و معنویت و نوانیت کی طرف تبلیغ کو پر اہمیت اور اس میدان میں مبلغین کی کارکردگی کو روز حساب کے لئے عظیم سرمایہ قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ اربعین حسینی مسلمانوں کے درمیان اتحاد کا جلوہ اور دشمنوں کے آنکھ میں خار ہے۔مرجع تقلید نے اس تاکید کے ساتھ کہ اس وقت بحمد لله اربعین حسینی زائرین کی وسیع پیمانہ میں حاضری کا منظر پیش کر رہا ہے لیکن تبلیغ کے میدان میں کمی کا شکار ہے وضاحت کی: اس راہ میں اہل حوزہ کی بنیادی ذمہ داری فراموش نہیں ہونی چاہیئے، اس راہ میں لوگوں کی تعلیم و تربیت بہت ہی اہم ہے۔حضرت آیت‎ الله مکارم شیرازی نے اربعین کو بہشت کا جلوہ و نسیم سے یاد کرتے ہوئے فر مایا کہ اربعین سے ہمارا استفادہ یہ ہونا چاہیئے کہ حسینی زائرین کی جمعیت کو متحول کریں اس طرح سے کہ جب وہ زیارت سے واپس جائیں تو ان میں پہلے سے زیادہ تبدیلی پائی جائے خداوند عالم و اہلبیتؑ سے زیادہ قریب ہوں۔مرجع تقلید نے اربعین حسینی پیدل مارچ کو مسلمانوں کے درمیان اتحاد کا جلوہ قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ یہ پروگرام اسلام و شیعیت کو زندہ کرتی ہے آئمہ اطہار علیہم السلام کی طرف سے اس مسئلہ کے سلسلہ میں دعوت صرف ثواب کے لئے نہیں ہے بلکہ ایک سیاسی مسئلہ بھی ہے۔آپ نے اربعین حسینی پیدل مارچ کو دشمنوں کے آنکھوں کا کانٹا قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ اربعین حسینی پیدل مارچ کے دوسرے برکات میں عاشورہ تحریک اور ابا عبدالله الحسینؑ کے قیام کے مقصد کی یاد دہانی ہے۔مرجع تقلید نے مزید فرمایا کہ اربعین پیدل مارچ روحانی، اخلاقی، معنوی و معرفتی تحول کا مقدمہ ہے اور اس عظیم و مناسب موقع سے امام حسین علیہ السلام کے زائرین زیادہ سے زیادہ استفادہ کرنے کی تاکید کی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169