اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : irib
پیر

8 اکتوبر 2018

10:22:33 AM
912006

انٹرپول کے سربراہ مینگ ہونگ وائی مستعفی

چین سے تعلق رکھنے والے انٹرپول کے سربراہ مینگ ہونگ وائی نے کئی دن سے لاپتہ رہنے کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مینگ ہونگ وائی چینی پولیس کے متعدد اعلیٰ عہدوں پر فائز رہنے کے بعد انٹرپول کے سربراہ منتخب ہوئے تھے، اس کے بعد وہ ستمبر کے آخر میں چین گئے تھے جہاں سے ان کے لاپتہ ہونے کی خبریں گردش کررہی تھیں جس کے بعد چینی حکام نے اعلان کیا کہ انہیں بعض معاملات پر بازپرس کے لیے چین میں روکا گیا تھا لیکن اب وائی نے اپنا استعفیٰ پیرس بھجوادیا ہے جہاں انٹرپول کا صدردفتر واقع ہے۔

اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے انٹرپول ترجمان نے کہا ہے کہ میگ ہونگ کا استعفیٰ فوری طور پر قبول کرلیا گیا ہے۔

مینگ ہونگ وائی اس سے قبل چین میں پبلک سیکیورٹی محکمے کے نائب صدر بھی رہ چکے ہیں جب کہ وہ پولیس، قانون سازی اور بین الاقوامی قانون کا 40 سالہ تجربہ بھی رکھتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169