اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : irib.ir
ہفتہ

29 ستمبر 2018

4:58:55 PM
910979

ایران نے انڈونیشیا کی مدد کے لیے اپنی آمادگی کا اعلان کیا

انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی اور شہر پالو میں شدید زلزلہ اور سونامی کے نتیجے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر ایران نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انڈونیشیا کی مدد کرنے کے لئے اپنی آمادگی کا اعلان کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے انڈونیشیا میں آنے والے زلزلے میں ہونے والی تباہی پر افسوس اور حادثے کے شکار لوگوں کے لواحقین اور حکومت انڈونیشیا سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اس ملک کی امداد کے لئے تہران کی آمادگی کا اعلان کیا ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہا ہےکہ انڈونیشیا کی مصیبت کی اس گذڑی میں اسلامی جمہوریہ ایران اس ملک کےساتھ کھڑا ہے۔

انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی اور شہر پالو میں شدید زلزلہ اور سونامی کے نتیجے میں تیس سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جزیرہ سولاویسی میں زلزلے کے شدید جھٹکوں اور آفٹر شاکس کے بعد سونامی کی دس فٹ بلند لہروں نے پالو شہر میں تباہی مچادی جس کے نتیجے میں متعدد عمارتیں منہدم ہوگئیں اور تیس سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت سات اعشیاریہ پانچ ریکارڈ کی گئی ہے جس کی گہرائی زیر زمین دس کلومیٹر تھی جس نے شہر پالو میں سونامی کی دس فٹ بلند لہریں پیدا کیں جب کہ مسلسل آفٹر شاکس نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی، سیکڑوں لوگ لاپتہ ہوگئے، بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا۔

قابل ذکر ہے کہ اگست کے مہینے میں بھی انڈونیشیا کے سیاحتی مرکز لومبوک میں آنے والے زلزلے اور آفٹر شاکس کے بڑے واقعہ میں چار سو ساٹھ سے زائد لوگ ہلاک ہو گئے تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲